پاک بھارت ٹاکرا نہ ہونے پر آئی سی سی پریشان، معاملہ سلجھانے کیلئے تگ و دو شروع

دبئی: (دنیا نیوز) پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے پر پریشان آئی سی سی نے معاملہ سلجھانے کیلئے تگ و دو شروع کردی، پاکستان کو آمادہ کرنے کیلئے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خواجہ پاکستان سے بیک ڈور رابطوں کے ذریعے بات چیت اور پیس میکر کا کردار ادا کریں گے، پاکستان اور بھارت کا میچ نہ ہونے پر 70 ارب کے نقصان کا خدشہ ہے، دونوں ممالک میں میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے گٹھ جوڑ پر عالمی سطح پر بھی آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئیں، سابق انگلش کرکٹر مارک بوچر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا، بنگلا دیش کو دوسرے وینیو پر کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی، جبکہ بھارت جہاں چاہتا ہے کھیلتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی مارک بوچر نے پاکستان کے فیصلے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ماننا پڑے گا پاکستان نے اس دفعہ بڑا زبردست کام کیا، پاکستان کے پاس بھارت اور آئی سی سی پر دباؤ ڈالنے کا واحد موقع تھا، پاک بھارت میچ دنیا کا سب سے زیادہ منافع بخش مقابلہ ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں