ایران امریکا مذاکرات، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
لندن: (ویب ڈیسک) ایران امریکا مذاکرات سے قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل ایک اعشاریہ پانچ نو ڈالر فی بیرل سستا ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 67 اعشاریہ 87 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکی خام تیل کی قیمت بھی ایک اعشاریہ پانچ ایک ڈالر کمی سے 63 اعشاریہ 63 ڈالر فی بیرل ہوگئی، ٹریڈنگ سیشن کے دوران ایک موقع پر دونوں عالمی بینچ مارکس کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔