قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلادیش، سکواڈ کا کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش کی تیاریوں کے لیے سکواڈ کا کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی 29 اپریل سے کیمپ میں شامل ہوں گے جبکہ پاکستان ٹیسٹ سکواڈ 3 مئی کی رات بنگلا دیش کے لیے روانہ ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سکواڈ کے ناموں پر قومی سلیکٹرز کی مشاورت جاری ہے اور اس مشاورت میں سابق کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں، سرفراز احمد بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے ہیڈ کوچ کی زمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ سکواڈ اور منجمنٹ میں ردو بدل کا امکان ہے، وکٹ کیپر روحیل نزیر کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے اور ٹیسٹ میچز 8 اور 16 مئی سے سلہٹ اور ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آخری ٹیسٹ سیریز گزشتہ برس اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں