پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 3 حدیں کھو بیٹھا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 3 حدیں کھو بیٹھا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 200 سے زائد پوائٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 36 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک سے سٹاک مارکیٹ میں مندی چھا گئی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار 548  پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 832 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں استحکام رہا، ڈالر 279.75 روپے پر برقرار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں