ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کو بڑا نقصان، ایک اور کھلاڑی باہر
سڈنی: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک دن قبل آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مکمل فٹنس حاصل نہ کرنے کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے جبکہ آسٹریلیا کے سلیکٹر ٹونی ڈوڈی میڈ نے کہا ہے کہ ہم پُرامید تھے کہ ہیزل ووڈ سپر 8 مرحلے تک فٹنس حاصل کر لیں گے تاہم انہیں مکمل فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔
ٹونی ڈوڈی میڈ کا کہنا ہے کہ ہم فوری طور پر متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کر رہے، ابتدائی میچز کے لیے ہمارے پاس بولرز موجود ہیں۔
واضع رہے کہ جوش ہیزل ووڈ سے قبل فاسٹ بولر پیٹ کمنز بھی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو چکے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو گا اور پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔