اسلام آباد ہائیکورٹ کا نجف حمید کو بڑا ریلیف، گرفتاری سے روک دیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فراڈ کیس میں ملوث نجف حمید کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ایف آئی اے کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے جبکہ ہائیکورٹ نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
عدالتِ عالیہ نے سپیشل جج سینٹرل کے اس فیصلے پر آئندہ سماعت تک کارروائی معطل کر دی جس کے تحت نجف حمید کی ضمانتِ قبل از گرفتاری واپس لینے کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کی گئی تھی، سپیشل جج سینٹرل نے 16 جنوری کو یہ فیصلہ سنایا تھا۔
یاد رہے کہ نجف حمید نے اپنی ضمانت منسوخ کیے جانے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔