ناراض بیوی منانے کیلئے شہری کا اقدام خودکشی، ہائی وولٹیج لائن پر چڑھ گیا
ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ریسکیو ذرائع کے مطابق ناراض بیوی کو منانے کیلئے شہری اقدام خودکشی اختتام پذیر ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شہری خود کشی کے لیے ہائی وولٹیج لائن پر چڑھا جسے ریسکیو کر لیا گیا، تین گھنٹے بعد خودکشی شہری کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت اور اے ڈی سی شاہد کھوکھر نے شہری سے مذاکرات کیے، ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122، پولیس، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں نے شرکت کی۔
.jpg)
ریسکیو ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی کوششوں سے بڑا حادثہ ٹل گیا، اے ڈی سی شاہد کھوکھر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو آفیسر اکرم پنوار نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔
انتظامیہ نے شہری کی فیملی سے بھی موقع پر ملاقات کروائی، شہری کو نیچے اتارنے کیلئے مسلسل اعلانات کیے جاتے رہے۔