امیر مقام کا پمز ہسپتال کا دورہ، خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

اسلام اباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پمز ہسپتال اسلام آباد کا دورہ کیا، خودکش دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت اور خیریت دریافت کی۔

انجینئر امیر مقام نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات اور حوصلہ افزائی کی، وفاقی وزیر نے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا، ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وفاقی حکومت زخمیوں کے علاج و بحالی میں ہر ممکن تعاون کرے گی، خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ حکومت امن و امان کے قیام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے، دہشتگردی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہسپتال میں موجود مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے، باقی تمام مریضوں کو بہترین علاج معالجے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا یے، دورے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی اور نوابزادہ وہاب خان بھی ہمراہ تھے-

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں