اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری، سردی میں اضافہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں بادل برس پڑے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایبٹ آباد، ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، کندیاں اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

نتھیاگلی، ٹھنڈیانی اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی، ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں