برطانیہ سنگین سیاسی بحران کی لپیٹ میں، وزیراعظم سے استعفے کیلئے دباؤ میں اضافہ

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ سنگین سیاسی بحران کی لپیٹ میں آگیا، وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے استعفے کیلئے دبائو میں اضافہ ہوگیا۔

امریکا میں سابق برطانوی سفیر کے بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین سے مبینہ تعلقات کے انکشاف نے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا، برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم پر استعفے کے لئے دباؤ میں اضافہ ہوگیا۔

لیبر پارٹی کے دو ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا، کیئر اسٹارمر کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز ٹِم ایلن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیرِاعظم کے چیف آف سٹاف مورگن مک سوینی بھی عہدے سے دستبردار ہو چکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں