ٹی 20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کا نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
دہلی: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 10 ویں میچ میں نیدر لینڈز کے خلاف نمیبیا کی بیٹنگ جاری ہے۔
بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈز نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے کپتان کا کہنا تھا کہ صبح پچ پر اوس کی وجہ سے تھوڑی سیم مل سکتی ہے جس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، جبکہ نمیبیا کے کپتان نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے تھے لیکن کوشش کریں گے کہ اچھا مجموعہ ترتیب دیں۔
یاد رہے کہ نیدرلینڈز کو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، دوسری جانب نمیبیا کی ٹیم ایونٹ میں آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔