علیمہ خان کا 8 فروری کے احتجاج میں عدم شرکت کا اعتراف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) علیمہ خان نے 8 فروری کے احتجاج میں عدم شرکت کا اعتراف کر لیا۔

علیمہ خان کہتی ہیں 8 فروری کو ہم ریلی کیلئے نہیں نکلے، ہم نے گھروں میں بیٹھ کر احتجاج میں حصہ لیا، میرے بچوں نے، میری بہن کے بچوں نے قیدی نمبر 804 کی پتنگیں اڑائیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی سے متعلق رپورٹ کا پتہ چلے گا، بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا ان کی دو گھنٹے ملاقات ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں