ملاقات مثبت رہی، نیتن یاہو کو بتا دیا ایران سے ڈیل ترجیح ہے: ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل ترجیح ہے۔

ٹروتھ سوشل جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ اس ملاقات میں نیتن یاہو کے کئی نمائندے بھی موجود تھے، نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات مثبت رہی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا، ایران سے ممکنہ ڈیل کو ترجیح دی جائے گی، ایران سے مذاکرات میں دیکھا جا رہا ہے کہ ڈیل ہوتی ہے یا نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ڈیل نہیں ہوتی تو دیکھیں گے کہ مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، پچھلی بار ایران نے فیصلہ کیا تھا کہ ڈیل نہ کرنا اس کیلئے بہتر ہے، پھر ایران کو مڈ نائٹ ہیمر بمباری کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو کہ ایران کیلئے اچھی ثابت نہیں ہوئی تھی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران کا رویہ اس بار زیادہ ذمہ دارانہ اور معقول ہو گا، انہوں نے بھی بتایا کہ غزہ میں پیشرفت پر بھی اسرائیلی وزیر اعظم سے بات ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں