عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان درخواست پر جواب جمع کروانے کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...