زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
کراچی: (دنیا نیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران دو کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 6 فروری 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں دو کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعدا سٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 17 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 6 فروری 2026 کو 21 ارب 37 کروڑ 47 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
مرکزی بینک کے مطابق سرکاری زر مبادلہ ذخائر کی مالیت 16 ارب 17 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 19 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔