پنجاب میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ تک تجاویز پہنچانے کیلئے خصوصی پورٹل قائم
لاہور: (دنیا نیوز) 2026 یوتھ کا سال، پنجاب میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ تک تجاویز اور خیالات پہنچانے کیلئے خصوصی پورٹل قائم کر دی گئی۔
”ٹاک ٹو سی ایم“، وزیراعلیٰ تک براہ راست تجاویز پہنچانے کیلئے منفرد پورٹل ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ”ٹاک ٹو سی ایم“پورٹل کا ڈیجیٹل آغاز کیا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ”ٹاک ٹو سی ایم“پورٹل کے بارے میں بریفنگ دی، ”ٹاک ٹو سی ایم“ پورٹل میں 20 سال اور اس سے اوپر نوجوانوں کیلئے الگ الگ سیکشن، انٹرفیز قائم کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، ہر ضلع تک سہولتیں پہنچائیں گے: مریم نواز
صوبہ بھر سے نوجوان سی ایم کے پروگرام اور پراجیکٹس کے متعلق آئیڈیاز اور خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 2026 کو یوتھ کا سال قرار دیا ہے، ”ٹاک ٹو سی ایم“پنجاب کی تاریخ میں بننے والا اپنی نوعیت کا پہلا پورٹل ہے۔
مریم نوازشریف سے یوتھ ٹاک ٹو سی ایم پورٹل کے ذریعے براہ راست ابلاغ کرسکیں گے، نوجوان ٹاک ٹو سی ایم پورٹل کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام اورپراجیکٹس پر اپنا فیڈ بیک یا تجاویز دے سکیں گے۔
نوجوان ٹاک ٹو سی ایم پورٹل پر اپنا نام اورمختصر معلومات کے ساتھ آئیڈیاز بھی شیئر کرسکیں گے، 20 سال سے اوپرنوجوانوں کے لئے ٹاک ٹو سی ایم پورٹل پر الگ انٹرفیز بنایا گیا ہے۔