خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا گیا

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جمعۃ المبارک کو طلب کر لیا گیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، اسمبلی اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اجلاس 16 فروری دوپہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا تھا، کل طلب ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔

ایجنڈے میں اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی صحت کی سنگین صورتحال اورطبی سہولیات تک رسائی پر بحث بھی شامل ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں