ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے نیمیبیا کو 93 رنز سے ہرا دیا

نئی دہلی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 18 ویں گروپ میچ میں بھارت نے نیمیبیا کو 93 رنز سے باآسانی شکست دیدی۔

بھارت کی جانب سے ملنے والے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیمیبیا کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 116 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، نیمیبیا کی جانب سے لورین اسٹین کیمپ 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جین فرائیلنک 22 رنز بنا کر ارشدیپ سنگھ کا نشانہ بنے۔

کپتان ایرسمس کو 18 رنز پر اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا، جین نکول نے 13 رنز بنائے جبکہ جے جے اسمتھ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے2 جبکہ ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونیوالی میچ میں نیمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔

بھارتی کی جانب سے ایشان کشن 61 جبکہ پانڈیا 52 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، تلک ورما 25 اور کپتان سوریا کمار یادیو 12 رنز بناسکے۔

نمیبیا کی جانب سے جیراڈ ایرسمس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بین شیکونگو نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں