خانپور: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق

خانپور: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ نواں کوٹ روڈ پر ٹھل لالو والا کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار باپ دو بیٹیوں سمیت موقع پر دم توڑ گیا جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں