مولانا فضل الرحمان کی کردار کشی افسوسناک ہے: ترجمان جے یو آئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کردار کشی افسوسناک ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا تھا کہ قیادت کے خلاف ہر پروپیگنڈے کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا آتا ہے، دلیل کی بنیاد پر اختلاف کے جواب میں یہ رویہ افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا عبدالغفور حیدری دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل

اسلم غوری نے کہا کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر ہم پر پتھر نہ پھینکیں، یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں، کردار کشی کرنے والوں کے دامن داغ دار اور ماضی تاریک ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ آئین کے دائرے میں شائستہ انداز سے اختلاف کیوں ہضم نہیں ہو رہا، جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔

اسلم غوری نے کہا کہ اس طرح کے حربوں کا زمانہ بیت چکا، سیاست میں مداخلت اور کردار کشی سے باز آجائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں