بھارتی کسانوں کا امریکا کیساتھ تجارتی معاہدے پر مودی سرکار کیخلاف شدید احتجاج

نیو دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کسان امریکا کیساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے پر سراپا احتجاج بن گئے۔

نیو دہلی میں ہزاروں کسان سڑکوں پر نکل آئے، معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا، کسان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ معاہدہ مقامی زرعی پیداوار کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ معاہدے کے مطابق بھارتی اشیاء پر ٹیرف میں کمی کی جائے گی، بھارت امریکا سے زرعی مصنوعات کی خریداری میں اضافہ کریگا، بھارت روسی تیل کی درآمدات ختم کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں