امریکی حکومت کو ایک بار پھر جزوی شٹ ڈاؤن کا خطرہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی حکومت پر ایک بار پھر جزوی شٹ ڈاؤن کے خطرات منڈلانے لگے۔
محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا فنڈنگ بل سینیٹ سے منظور نہ ہو سکا، محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی فنڈنگ آج رات ختم ہو جائے گی، امریکی میڈیا کے مطابق محکمے کے ماتحت اداروں میں ملازمین کام کرتے رہیں گے، تنخواہیں شٹ ڈاؤن ختم ہونے پر ملیں گی۔
دوسری جانب امریکا نے گرین ہاؤس گیسز کا اخراج روکنے کے اقدامات منسوخ کر دیئے، تبدیلی کو امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈی ریگولیشن قرار دے دیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق اقدام سے کاریں سستی ہوں گی، کارسازوں کیلئے فی گاڑی لاگت 2400 ڈالر کم ہو جائے گی، ماحولیاتی تنظیموں نے اقدام عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔