قومی ڈائیلاگ کمیٹی کا چیف جسٹس کے نام بانی پی ٹی آئی کو معالجین کی رسائی کیلئے خط
اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے چیف جسٹس کے نام بانی پی ٹی آئی کو معالجین کی رسائی کیلئے خط لکھ دیا۔
قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے چیف جسٹس سے بانی پی ٹی آئی کیس میں فوری نوٹس اور عدالتی حکم نامہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کمیٹی نے خط میں کہا ہے کہ تین روز گزرنے کے باوجود حکم نامہ دستخط نہ ہونے اور علاج شروع نہ ہونے پر تشویش ہے۔
خط میں بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے ماہر ڈاکٹروں سے مکمل طبی معائنہ کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔
کمیٹی نے خط میں بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین تک فوری اور مستقل رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں طبی سہولیات، علاج اور انسانی وقار کی فراہمی کو آئینی و بنیادی حق قرار دے دیا گیا، قومی ڈائیلاگ کمیٹی فواد چودھری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی پر مشتمل ہے۔