صاحبزادہ فرحان ٹی 20 ورلڈ کپ میں سنچری بنانیوالے دوسرے پاکستانی بن گئے

کولمبو: (ویب ڈیسک) صاحبزادہ فرحان ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف گروپ مرحلے کے اہم میچ میں 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

یہ ان کی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ احمد شہزاد کے بعد ٹی 20 ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں، احمد شہزاد نے 2014 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔

واضح رہے کہ رواں ٹی 20 ورلڈکپ میں بننے والی یہ تیسری سنچری ہے۔ اس سے قبل ٹی 20 ورلڈکپ کے کسی بھی ایڈیشن میں دو سے زائد سنچریز نہیں بن سکیں۔

رواں ایونٹ میں سری لنکا کے پتھم نسانکا نے آسٹریلیا اور کینیڈا کے یووراج سامرہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں