اسرائیل کا ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ایران پر امریکی حملے کا امکان ہے، امریکی صدر نے منظوری دی تو ممکنہ حملہ جون سے بڑا ہو سکتا ہے، امریکا اور اسرائیل کے مربوط فضائی حملے شامل ہوں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دفاعی اور ہنگامی اداروں کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی، تل ابیب اسرائیل میں شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی، اسرائیلی حکام نے شہریوں کو تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسرائیل پر میزائل داغ سکتا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے سکیورٹی سے متعلق متعدد ہنگامی اجلاس کئے، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ملک ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری کر رہا ہے۔