کسی صورت فلسطین میں ہونے والے مظالم کا ساتھ نہیں دیں گے، گورنر سندھ
کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت فلسطین میں ہونے والے مظالم کا ساتھ نہیں دیں گے۔
نمائش چورنگی میں سحری کیلئے موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہماری افواج پاکستان نے 10 مئی کو بھارت کو ایسا مزہ چکھایا جو وہ کئی سالوں تک بھول نہیں سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی سالوں سے خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے، پاکستان نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کیے تو کسی کے کہنے پر نہیں کیے، پاکستان نے یہ دستخط اس لیے کیے ہیں کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کو بچانا چاہتا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت یہ بیانیہ بنا رہا ہے کہ پاکستان شاید فلسطینیوں پر مظالم کا حصہ بننے جا رہا ہے، لیکن ایسا بالکل نہیں ہے، جب تمام مسلم ممالک اس معاہدے کا حصہ ہیں تو ہم نے بھی اس امن میں اپنا حصہ ڈالنے کا سوچا ہے۔