روس کا امریکی فوجی تیاری پر ردعمل، سفارتی حل کو ترجیح دینے پر زور

ماسکو: (دنیا نیوز) ترجمان کریملن دمتری پیسکوف نے امریکی فوجی تیاری پر ردعمل دیتے ہوئے سفارتی حل کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز جیرلڈ فورڈ مشرق وسطیٰ کی جانب رواں دواں ہے، خطے میں بڑھتی کشیدگی پر روس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران سمیت تمام فریقین سے تحمل اور احتیاط کی اپیل کی ہے۔

ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ جیرالڈ فورڈ سٹرائیک گروپ مشرق وسطی میں پہنچنے کو تیار، سیاسی و سفارتی ذرائع ہی مسائل کا واحد حل ہیں، معاملات کو سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں