گوجرانوالہ: سرکاری اراضی کی فروخت کا سکینڈل، فرحت شہزادی پر ایک اور مقدمہ درج
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) جی مگنولیا پارک ہاؤسنگ سکیمز گوجرانوالہ میں مبینہ سرکاری اراضی کی فروخت کے سکینڈل میں ملوث فرحت شہزادی پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے میں فرحت شہزادی کے شوہر احسن جمیل اور ن لیگ کے ایم پی اے قیصر اقبال سندھو کو بھی نامزد کیا گیا، گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے قیصر اقبال سندھو فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہے تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق جعل سازی سے سرکاری اراضی پر قبضہ، پارکس، قبرستان، سکول، پبلک بلڈنگ اور رہن شدہ پلاٹس کی مبینہ غیر قانونی فروخت اور تعمیرات کی گئیں۔
سوسائٹی کے مالکان، ڈویلپرز، ڈائریکٹرز، منیجرز اور مبینہ سہولت کاروں کے خلاف پہلے ہی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے دفتر سیل کیا جا چکا ہے۔
گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی ہڑپ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔