پاکستان سپورٹس بورڈ کی پی ایچ ایف کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کر دی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے الزامات گمراہ کن اور ریکارڈ کے برعکس ہیں، پی ایس بی نے اپنے اعلامیے میں کہا پاکستان سپورٹس بورڈ نے اپنی مالی ذمہ داریاں بروقت اور مکمل طور پر ادا کیں۔
پی ایس بی کا کہنا ہے کہ انتظامی اور آپریشنل بے ضابطگیاں فیڈریشن کی سطح پر سامنے آئیں، آسٹریلیا ٹور کے لئے ٹیم کی روانگی 2 فروری 2026ء کو طے تھی، پی ایچ ایف کی جانب سے ویزا درخواستیں تاخیر اور غلط معلومات کے ساتھ جمع کرانے کے باعث روانگی منسوخ ہوئی۔
پی ایس بی نے مزید بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے فوری مداخلت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ذریعے معاملہ آسٹریلین ہائی کمیشن کے ساتھ اٹھایا تھا۔