جاپان کے شہر ہوکائیڈو میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج، بجلی، ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم
ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں شدید برفباری ہوئی جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔
شہر بھر میں شدید برفباری سے بجلی اور ٹرانسپورٹ نظام درہم برہم ہوگیا، 145 پروازیں منسوخ ہوگئیں، 295 مسافر ٹرینیں بند کردی گئیں، حکام نے ہنگامی حالات کے پیش نظر تین سو سے زائد سکول بند کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔
شہریوں کو غیر ضروری سفر سے روک دیا، برف کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئیں، ساپورو میں 24 گھنٹوں میں چوالیس سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی۔
.jpg)
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید برفباری کی پیشگوئی کردی۔