ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے عمان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
پالی کیلے: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پالیکیلے میں کھیلے گئے آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے 104 رنز کا ہدف 9.4 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مچل مارش 64رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ٹریوس ہیڈ 32 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ جبکہ جوش انگلس 12رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
عمان کی جانب سے اکلوتی وکٹ شکیل احمد نے لی۔
قبل ازیں آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کی ٹیم17 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
عمان کی جانب سے وسیم علی 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان جتندر سنگھ 17، حماد مرزا 16، کرن سوناولے 12، ونایک شکلا 9، شکیل احمد 3، محمد ندیم 2، جیتن رامنندی 1 اور عامر کلیم اور شفیق جان 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گلین میکسویل اور زیویئر بارٹلیٹ نے 2، 2 جبکہ نیتھن ایلس اور مارکس اسٹوائنس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔