ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کیلئے سفارتی حل ترجیح ہے: امریکی نائب صدر

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کیلئے سفارتی حل ترجیح ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کہتے ہیں امید ہے ایران مذاکرات میں اس بات کو سنجیدگی سے لے گا، صدر ٹرمپ کے پاس دیگر ذرائع بھی موجود ہیں، امریکا تصفیے تک پہنچنا چاہتا ہے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے، سپریم لیڈر سمیت ایرانی قیادت کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے، مذاکرات کا واحد مقصد یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ اگر ہمیں فوجی حل کی طرف جانا پڑا تو یاد رکھیں امریکا کے پاس سب سے مضبوط فوج ہے، امریکی حکومت ایران کے جوہری اور فوجی اقدامات پر نظر رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں