افغان طالبان کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی، مسجد کو نشانہ بنا ڈالا

باجوڑ: (دنیا نیوز) افغان طالبان کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی، باجوڑ میں مسجد کو بھی نشانہ بنا ڈالا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی شیلنگ سے مسجد کی چھت اور دیگر حصے بری طرح متاثر ہوئے، پاک فوج افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کسی بھی سرحدی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں