پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی، افغان طالبان طور خم بارڈر چھوڑ کر فرار

طورخم: (دنیا نیوز) پاک فوج کی مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی کے باعث افغان طالبان طور خم بارڈر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستانی افواج کے جواب سے افغان طالبان دم دبا کر فرار ہوگئے، افغان طالبان طور خم بارڈر سے ٹرکوں پر سامان لاد کر فرار ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کی افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کسی بھی سرحدی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں