دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں ایکٹو ہیں: بیرسٹر دانیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ دہشت گرد تنظمیں افغانستان میں ایکٹو ہیں۔
بیرسٹر دانیال چودھری نے ’’دنیا نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان چاہتا ہے خطے میں دہشت گردی کو رکنا چاہئے، پاکستان خطے میں استحکام چاہتا ہے۔
انہں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مطالبہ ہے افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو، پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا تھا، پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کو مہمان بنا کر رکھا۔