افغانستان کو پتا چل جائے گا کیسے جواب دیا جاتا ہے، شیری رحمان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کو پتا چل جائے گا کیسے جواب دیا جاتا ہے۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا، افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو مؤثر اور بھرپور جواب دے رہا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، کلبھوشن یادیو کہاں سے آیا تھا؟۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ بھارت سے پاکستان کی سفارتی کامیابیاں برداشت نہیں ہو رہیں، افغانستان کو بھارت کی پراکسی نہیں بننا چاہیے، پاکستان اپنی سرزمین کا بھرپور دفاع کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں