سکائی نیوز کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب، ایکس پوسٹ ڈیلیٹ کردی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے عوام نے سوشل میڈیا پر سکائی نیوز کا پاکستان کے خلاف کیا گیا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے شدید دباؤ کے بعد سکائی نیوز اپنی ایکس پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہوگیا، سکائی نیوز نے افغانستان ایئر فورس کے ذریعے پاکستان پر حملے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔
سکائی نیوز کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ہزاروں پاکستانیوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان ایئر فورس کا تو وجود ہی نہیں ہے، سکائی نیوز اس سے قبل بھی پاکستان اور افواج مخالف پروپیگنڈا میں ملوث ہونے کی وجہ سے بے نقاب ہوچکا ہے۔
سکائی نیوز بالعموم اور ان کی افغانی نژاد اینکر یلدہ حکیم عرصہ دراز سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے، سکائی نیوز کی غیر معیاری صحافت پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔