آپریشن غضب للحق: ہر دشمن کو انجام تک پہنچائیں گے، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پاک افغان جنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ ہر دشمن کو انجام تک پہنچائیں گے۔
پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں ایک پر جاری پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جہاں بھی ہو سکے اپنے پڑوسیوں سے امن قائم کریں گے لیکن ان کی طرف سے پاکستان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کی اشتغال انگزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ان شاء اللّٰہ قوم کی دعاؤں سے اپنے ملک کا دفاع کریں گی، ہماری حمایت اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔