خیبرپختونخوا کے عوام کا دشمن کیخلاف ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے عوام نے دشمن کیخلاف ہر محاذ پر پاک فوج کے ساتھ پُرعزم رہنے کا اظہار کیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے عوام نے پاک فوج کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کو چاہئے کہ ہوش کے ناخن لے اور پاکستان سے دور رہے، ہماری مسلح افواج ملک کا ہر قیمت پر دفاع کرنا جانتی ہیں، پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ کیں اور متعدد افغانی فوجی ہلاک کئے۔
شہری نے کہا کہ افغان طالبان بلا اشتعال جارحیت کی بیوقوفی کے بعد اب اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں، ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے، جو لوگ بھارت کی ایما پر پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھتے ہیں، ہم ان کی آنکھیں نکال دیں گے۔
ایک اور شہری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی اور اب افغانستان کا بھی یہی حال ہے، ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے پاکستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔