پاک افغان صورتحال کے پیش نظر ضلع چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
چمن: (دنیا نیوز) پاک افغان صورتحال کے پیش نظر ضلع چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ڈی ایچ او کے مطابق محکمہ صحت کی ہدایت پرضلع میں ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں، تمام میڈیکل آفیسرز، پیرا میڈیکل اسٹاف ودیگرعملے کو طلب کر لیا گیا۔
ڈی ایچ او کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ ادویات، طبی آلات اور ایمبولینس سروسز کی فعالیت کو یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔