ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ، نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف

کولمبو: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 28 گیندوں پر 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنرز ٹم سائفرٹ اور فن ایلن نے بالترتیب 35 اور 29 رنز بنائے، راچن رویندرا 11 رنز بنا کر ریحان احمد کا نشانہ بنے، مارک چیپمین 15 رنز بنا سکے، ڈیرل مچل 3 اور کپتان مچل سینٹنر 9 رنز بناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید، ول جیکس اور ریحان احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں