ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک، ہمیں دلی رنج ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں، ہمیں دلی رنج ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے، اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے واضح طور پر ایران کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے، پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل ہے تحمل کا مظاہرہ کریں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے میں اگر ہم اپنے ملک کے اندر احتجاج کو شدت میں بدلیں یا قانون کو ہاتھ میں لیں تو یہ دشمن کے منصوبوں کو فائدہ دے گا، ہم سب کی ذمہ داری ہے ہم اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کو پرامن رکھیں اور ملک کے اندر کسی بھی قسم کی بدامنی یا نقصان سے بچیں۔