ضرب للحق: پاک فوج کی مؤثر کارروائیاں، سرحدی چوکیاں، دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ
راولپنڈی: (دنیا نیوز) آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان اور فتنہ کیخلاف افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف پاک فوج کا مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر کرم سیکٹر میں پاک فوج کی افغان طالبان کیخلاف کامیاب کارروائی میں متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر ژوب سیکٹر اور قلعہ سیف اللہ سیکٹر سے ملحقہ دہشتگرد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا، پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے دوران افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
پاک فوج کی مؤثر حکمت عملی کے باعث افغان طالبان اور فتہ الخوارج کو بھاری نقصانات اور پسپائی کا سامنا ہے۔
حکام کے مطابق آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔