دنیا کی ٹیمیں ہم سے آگے ،وہ پریشر بہتر ہینڈل کرتے ہیں: محمد رضوان

لاہور:(دنیا نیوز) قومی کرکٹرمحمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جن کے پاس بنگلا دیش میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔

محمد رضوان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی کھلاڑیوں کے باہر ہونے پر سلیکشن کمیٹی بتاسکتی ہے، میں میٹنگ میں ہوتا تو آپ کو بتاتا ان کو کیوں باہر کیا، ہمارے ملک میں معاملات مشکل ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ قوم کی توقعات ہم سے زیادہ ہیں، پرفارمنس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، ٹیم بنانے میں کپتان کا کردار ہونا چاہیے، دنیا کی ٹیمیں ہم سے آگے ہیں وہ پریشر بہتر ہینڈل کرتے ہیں۔

قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ جرمانے کے بارے میں جب تک پی سی بی نہیں اعلان کرتا میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا، غازی غوری پرفارمنس کرکے ٹیم میں آیا ہے لوگوں کی اپنی رائے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں