چمن سیکٹر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، ایک دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج نے پاک افغان سرحد چمن سیکٹر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سرحدی باڑ کی حفاظت اور دراندازی روکنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک افغان بارڈر پر چمن سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں 3 سے 4 خوارج پر مشتمل تشکیل کی دراندازی کو پاک فوج نے ناکام بنا دیا، پاک فوج نے باڑ کاٹنے والے خوارج کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی دہشت گردوں سے تیار شدہ 4 سے 5 آئی ای ڈیز اور باڑ کاٹنے کا سامان بھی برآمد ہوا، پاک فوج کی منظم کارروائی سے دہشت گردوں کے منصوبے خاک میں مل گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں