جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جوابی کارروائیاں، فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور

راولپنڈی: (دنیا نیوز) افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی زمینی اور فضائی موثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شوال، جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور ہوگئے، افغان طالبان کی اس پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج افغان طالبان کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پکتیکا میں شاہین بیس کے امیونیشن ڈپوذ کو مکمل تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں