ایرانی حملوں سے خلیجی ریاستوں میں 12فراد جاں بحق ہوئے: خبر ایجنسی

دوحا:(دنیا نیوز) ایرانی حملوں سے خلیجی ریاستوں میں 12فراد جاں بحق ہوئے۔

خبرایجنسی کے مطابق ایرانی حملوں سےمتحدہ عرب امارات میں 4افراد جاں بحق،112زخمی ہوئے،کویت میں6 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہوئے، ایرانی حملوں سےبحرین میں1 شخص جاں بحق،40 زخمی ہوئے، ایرانی حملوں سے عمان میں ایک شخص جاں بحق،5 زخمی ہوئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایرانی حملوں سے قطر میں16 افراد زخمی ہوئے، ایرانی حملوں سے اردن میں14 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب قطری وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ قطر میں حملوں کی ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں313 افراد زیرِحراست ہیں، ملزمان نے بلا اجازت حملوں کی ویڈیو وائرل کرکے غلط معلومات پھیلائیں۔

قطری وزارت داخلہ میں مزید کہنا تھا کہ زیرِحراست ملزمان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں