Published on:09 March, 2026

ایران یرغمال بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے: مارکو روبیو

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ ایران یرغمال بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا دنیا کے سب سے بڑے فوجی آپریشن میں مصروف ہے، ہم ہر دن طاقت کے ساتھ مقصد حاصل کر رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ان کارخانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جہاں میزائل تیار کئے جاتے ہیں، ہمارا مشن مکمل ہو جائے گا تو دنیا محفوظ ہو جائے گی۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ایران یرغمال بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، آپریشن ایپک فیوری کا مقصد ایران کے میزائل سسٹم، بحری قوت کو ختم کرنا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی اور علاقائی سلامتی کے لئے ایرانی خطرات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں