ایران سے 16 ویں روز مزید 92 افراد وطن واپس پہنچے، تعداد5047 ہو گئی

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ16ویں روز بھی جاری ہے۔

ضلعی حکام کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے آج 8 افراد وطن پہنچے ہیں، تفتان بارڈر کے ذریعے 16روز کے دوران مجموعی طور پر 3456 افراد واپس پہنچ چکے ہیں۔

اِسی طرج گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 84افراد واپس وطن پہنچ چکے ہیں، یوں ایک روز میں مجموعی طور پر 92 افراد وطن  واپس پہنچ گئے جب کہ گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 1591 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

حکام نے مزید یہ بھی بتایا کہ گبد ریمدان اورتفتان بارڈرکے ذریعے 16روز کے دوران مجموعی طور پر5047 افراد وطن واپس پہنچے، وطن واپس پہنچنے والوں میں زائرین، مزدور، ایرانی طلباء اور بزنس مین بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں