ایران کے دارالحکومت تہران میں یکے بعد دیگرے کئی زور دار دھماکے

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں یکے بعد دیگرے کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے سعد آباد پیلس کمپلیس کے قریب سنے گئے تاہم دھماکوں کی نوعیت واضح نہیں ہو سکی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں سابق شاہی محل کے قریبی علاقے سے آئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جن میں شیراز، کاراج اور شہریر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں